جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اٹلی کا طیارہ بردار بحری جہاز کیوی یار کراچی پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اطالوی کیرئیر اسٹرائیک گروپ کا طیارہ بردار بحری جہاز کیوی یار(CAVOUR) تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا جو جدید ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔

کراچی پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین نے کہا کہ یہ کسی بھی اطالوی بحری جہاز کا کراچی کا چوتھا دورہ ہے، یہ پہلی بار ہے کہ کوئی ایئرسٹرائیک کیریئر کراچی آیا ہے۔

اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات سیاسی اور دفاعی سرگرمیوں سے آگے ہیں، پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت کا حجم 2 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے اور اس میں مزید بہتری آرہی ہے۔

- Advertisement -

اٹلی کے جنگی جہاز کے کمانڈر نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس جہاز کو جنگی ہوائی جہازوں سے لیس بنایا گیا ہے، کمانڈنگ آفیسر نے بتایا کہ یہ جنگی جہاز پندرہ ائیر کرافٹ اور تین ہیلی کاپٹر کے ساتھ لیس ہے۔

اطالوی بحری جہاز کے دورے کا مقصد بھی دوست ممالک کو ان جہازوں کی خریداری میں دلچسپی کو فروغ دینا ہے، اس موقع پر پاکستان نیوی کے افسران سمیت کراچی میں تعینات اطالوی قونصل جنرل ڈنیلو جوردینیلا بھی موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں