اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

لاہور میں طالبہ سے زیادتی، احتجاجی طلبہ کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبہ سے زیادتی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ نے حکومت کو آج رات 12 بجے تک کا الٹی میٹم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق 3 روز پہلے کے واقعے کیخلاف طلبہ نے احتجاج کیا تو پولیس ان پر ٹوٹ پڑی۔ پولیس نے لاٹھی چارج کر کے طلبہ کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کے بعد متعدد طلبہ کو گرفتار کیا۔

طلبہ نے حکومت کو آج رات 12 بجے تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ احتجاج کے دوران گرفتار طلبہ کوفوری رہا کیا جائے اور زیادتی کے ذمہ دار اور پشت پناہی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

- Advertisement -

طلبہ نے اعلان کیا ہے کہ کارروائی نہ کی گئی تو کل پورے لاہور کی شاہراہوں کو بند کیا جائے گا۔

لاہور کے پنجاب گروپ آف کالج قذافی اسٹیڈیم حالی روڈ برانچ میں طالبہ سے زیادتی کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس طلابہ سے زیادتی ہوئی اس کے والد نے رابطہ کرلیا ہے۔

رانا سکندر حیات کے مطابق کالج کیمپس کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں