تحریک انصاف کے روپوش رہنما عظیم لکھوی منظرِ عام پر آگئے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ کے میزبان کاشف عباسی سے ٹیلیفونک گفتگو میں عظیم لکھوی نے بتایا کہ انہیں اغوا نہیں کیا گیا اور وہ اپنی مرضی سے دوستوں کے ہمراہ خیبرپختونخوا موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری وزیراطلاعات پنجاب ہیں جبکہ وہ خود مس انفارم ہیں ہمیں کسی نے رکھا نہیں بلکہ ہم اپنی مرضی سےخیبرپختونخوامیں ہیں اور پارٹی ہدایات کےمطابق کےپی میں موجود ہیں ورنہ کسی اور صوبے میں اٹھالیا جاتا۔
عظیم لکھوی کا کہنا تھا کہ میں اس وقت اکیلا ہی ہوں دوسرا کوئی ایم این اے میرےساتھ نہیں ہے مختلف لوگوں کیساتھ مختلف طریقےسےناروا سلوک کیا جا رہا ہے، مبین عارف کوہی دیکھ لیں ان کی فیکٹری کی بجلی بندکردی گئی مبین عارف کی فیکٹری کو گرانے کیلئے مشینری بھیج دی گئی۔
عظیم لکھوی نے بتایا کہ جاویداقبال وڑائچ کا ڈیرہ گرا دیا گیا، شیخ وقاص کا پیٹرول پمپ سیل کر دیا گیا، شیخ وقاص کےٹرانسپورٹ کے کاروبار کو بند کر دیا گیا، حاجی امتیاز کے بھائی کےگھر پر حملہ آور ہو گئے یہ لوگوں کو جمع کرنے کیلئے اس قسم کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔