منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لاہور : نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی: تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی طالبہ سے مبینہ زیادتی سے متعلق شواہد اکٹھے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کی تحقیقات کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چھ رکنی کمیٹی چیف سیکریٹری پنجاب کی سربراہی میں کام کرے گی، کمیٹی میں سیکریٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن، سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن، سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کمیٹی میں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ کمیٹی اپنی مدد کے لئے کسی اور کو بھی ممبر بنا سکتی ہے جبکہ کمیٹی طالبہ سے مبینہ زیادتی سے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ کالج طالبات، اساتذہ اور انتظامیہ کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔

کمیٹی کالج انتظامیہ کا رسپانس اور پولیس کا معاملے سے نمٹنے سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔

یاد رہے لاہور کے بڑے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا ہے ، طلبا نے واقعے کے خلاف احتجاج کیا تو پولیس ٹوٹ پڑی، جس کے بعد گلبرگ اور مسلم ٹاؤن میدان جنگ بنے رہے۔

پولیس نے ڈنڈے برسائے تو طلبا نے ہالی روڈ اور مین کیمپس کے شیشے اور دروازے توڑڈالے، لیب اور کلاس رومز کو بھی نقصان پہنچایا، جس پر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندراحتجاج کے دوران پہنچے اور کہا کالج انتظامیہ واقعہ کو چھپا رہی ہے، ثبوت ڈیلیٹ کیے گئے، جس کی تحقیقات جاری ہے، ذمے داروں کیخلاف کارروائی کریں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کے والد سےرابطہ ہوگیا جبکہ کالج کیمپس کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔

پولیس نے کالج بیسمنٹ کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی اور تمام فوٹیجزچیک کی جا رہی ہیں تاہم طلبا نے حکومت کوالٹی میٹم دے دیا اور کہا کہ گرفتارساتھیوں کوفوری رہا کیا جائے، زیادتی کے ذمہ دار اور پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، ورنہ پورا لاہور بند کر دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں