جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

شاہین آفریدی نے ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شاہین آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے لیے بیسٹ آف لک۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط کم بیک کے لیے کوشش کروں گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ پلیئنگ الیون سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ اس علاوہ بابر اعظم اور نسیم شاہ کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق کپتان شاہد آفریدی نے سلیکٹرز کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کردی۔

رپورٹس کے مطابق سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک دینے کے فیصلے کو سپورٹ کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرمناک ہار کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سرفہرست تھے۔

شاہد آفریدی کا اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان چیمپئن کھلاڑیوں کی حفاظت کرے گا اور ان کا کیریئر بھی طویل ہوگا۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم کی جگہ لینے والے کامران غلام کون ہیں؟

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دیگر کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور ان کو آزمانے کا موقع ملے گا۔ اس سے مستقبل کیلیے بینچ اسٹرنتھ کو مضبوط بنانے کا موقع بھی ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں