منگل, اکتوبر 15, 2024
اشتہار

پاکستانی عوام کی حقیقی قیادت جعلی مقدمات میں سلاخوں کے پیچھے ہے، بیرسٹر سیف

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی حقیقی قیادت جعلی مقدمات میں سلاخوں کے پیچھے ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس نہ سیاسی بصیرت ہے اور نہ مسائل حل کرنے کی اہلیت جب کہ پاکستانی عوام کی حقیقی قیادت عمران خان اس وقت جعلی مقدمات میں سلاخوں کے پیچھے ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت محاذ آرائی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور مسائل کے حل کی نیت نہیں۔ پنجاب میں پُر امن احتجاج پر لاٹھیاں اور گولیاں برسانا روز کا معمول بن چکا ہے۔ 2014 میں شریف خاندان نے ماڈل ٹاؤن سانحے میں حاملہ خواتین تک کی جانیں لی تھیں۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمرود جرگے کے پُر امن انعقاد پر وزیراعلیٰ علی امین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کی مخلص قیادت میں جمرود جرگا منعقد ہوا جس میں انہوں نے اپنے مخالفین کو بھی ساتھ بٹھایا جس سے ثابت ہوا کہ حقیقی عوامی نمائندے ہی عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی نے سیاسی اتفاق رائے قائم کیا اور حقیقی لیڈر کا کردار نبھا کر صوبے اور ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالا جب کہ وفاقی حکومت نے انتشار پھیلایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں