منگل, اکتوبر 15, 2024
اشتہار

ایس سی او کانفرنس : چین، روس و دیگر ممالک سے 11 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائنز میٹنگز میں چین، روس سمیت دیگر ملکوں سے 11 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری پر بات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈلائنز میٹنگز خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ذرائع نے بتایا کہ اس دوران چین، روس و دیگر ممالک سے 11 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری پر بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر اربوں ڈالر کے معاہدوں کیلئے ایم او یوز پر دستخط کا امکان ہے، آئی ٹی، زراعت، موٹر ویز، ایم ایل ون، آزاد پتن اور انفراسٹرکچر معاہدوں کے ایم او یوز متوقع ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا کہ چین کے ساتھ ایم ایل ون کی تعمیر کیلئے 6.8 ارب ڈالر کا معاہدہ طے ہونے کا امکان ہے، ایم ایل ون 3 فیز میں مکمل ہو گا، پہلے فیز کے تحت 2.7 ارب ڈالر، دوسرے فیز میں 2.6 ارب ڈالر اور تیسرے فیز میں 1.4 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 400 ارب روپے کی لاگت کے سکھر تا حیدرآباد موٹر وے تعمیر کیلئے معاہدے کا امکان ہے ، سکھر تا حیدرآباد موٹر وے بننے سے پشاور تا کراچی کا سفر بذریعہ موٹر وے ہو سکے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ تھاہ کوٹ سے رائے کوٹ قراقرام ہائی وے تعمیر کیلئے چینی حکام سےبات چیت جاری ہے ، تھاہ کوٹ سے رائے کوٹ تک کنسٹرکشن پر تقریباً 1 ارب ڈالر لاگت آسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق 700 میگا واٹ کے آزاد پتن ہائیڈرو منصوبے کیلئے 2 ارب ڈالر معاہدے پر دستخط کا امکان ہے، معاہدے سے 700 میگا واٹ کا آزاد پتن ہائیڈرو منصوبہ 2026 تک مکمل ہو سکے گا جبکہ چین، پاکستان میں سی پیک ٹو کے تحت معاہدوں کے ایم اویوز پر دستخط ہوں گے۔

اس کے علاوہ روس کے ساتھ ریلوے، توانائی اور انفراسٹرکچر سمیت کوئٹہ تافتان ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن ، زرعی مشینری اور آلات پر بات چیت ہوگی جبکہ بیلاروس کے ساتھ ٹریکٹر کی تیاری کے پراجیکٹ پر بات چیت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں