منگل, اکتوبر 15, 2024
اشتہار

آج مخالفت کرنے والے ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج جو مخالفت کر رہے ہیں وہ ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کر چکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں 26 ویں مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وفاقی عدالتوں کا قیام عدالتی اصلاحات میں شامل ہے اور پی پی نے 2007 سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات کو منشور کا حصہ بنایا۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ میثاق جمہوریت، پیپلز پارٹی کے 2013 اور 2024 کے انتخابی منشور میں آئینی عدالت کا ذکر ہے جب کہ آج جو لوگ آئینی عدالت کی مخالف کر رہے ہیں وہ ماضی میں اس کے قیام کے حامی رہے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ آئینی عدالت کیلیے پی پی کا موقف تقریباً دو دہائیوں سے رہا ہے اور میری قیادت میں منتخب نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا ہے، لیکن آج جو عناصر آئینی عدالت کے قیام کی مخالفت کر رہے ہیں وہ ذاتی پسند و ناپسند یا موجودہ سیاسی حالات کی بنیاد پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں