منگل, اکتوبر 15, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ذاتی معالج واپس روانہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کو ملاقات کی اجازت نہ ملی جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔

اڈیالہ جیل سے واپسی پر ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو طبی معائنے کی اجازت ہے، جیل حکام نے مجھے بانی سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کے مطابق کافی دیر انتظار کے بعد میں جیل سے واپس روانہ ہوا ہوں۔

- Advertisement -

قبل ازیں، ذرائع نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر عاصم یوسف بانی کا طبی معائنہ کرنے کیلیے اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے لیکن انہیں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چئیرمن پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو فون کر کے بانی کے طبی معائنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر پی ٹی آئی نے آج ڈی چوک پر احتجاج کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ بانی کا اڈیالہ جیل میں آج طبی معائنہ کیا جانا تھا جس کیلیے پمز اسپتال کے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم کو جیل پہنچنا تھا۔

اڈیالہ جیل میں طبی معائنے سے متعلق بانی کو مطلع کر دیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا مکمل طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ بھی کرے گی۔

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی فہرست بھی حتمی طور پر مکمل کر لی گئی تھی۔ بانی سے ڈاکٹرز کے علاوہ کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں