بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا تیزی پر اختتام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوسرے روز تیزی پر اختتام ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 579 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 85 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا۔

انڈیسک کی بلند ترین سطح 85 ہزار 894 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی تھی۔

- Advertisement -

گزشتہ روز انڈیکس 85 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، مارکیٹ میں 42 کروڑ 21 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔

شیئرز کی مالیت 24 ارب 46 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد ریکارڈ ہوئی جبکہ مجموعی طر پر 442 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔

200 کمپنیوں کے حصص میں تیزی اور 173 میں مندی ہوئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کا منفی دن رہا تھا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی تھی۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 222 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 85 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 948 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تھا۔

بازار میں کل 47.76 کروڑ شیئرز کے سودے 23.47 ارب روپے میں طے ہوئے تھے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے اضافے سے 11 ہزار 164 ارب روپے رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں