بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

’اسرائیل کا ساتھ دیا تو۔۔۔‘: ایران کی امریکا کو سنگین نتائج کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران نے خود پر جوابی حملہ کرنے میں اسرائیل کا ساتھ دینے پر امریکا کو بھی سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر کے مشیر بریگیڈیئر جنرل ابراہیم جباری نے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا اور امریکا نے اس کا ساتھ دیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پریس ٹی وی سے گفتگو میں بریگیڈیئر جنرل ابراہیم جباری نے کہا کہ امریکا کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر وہ میدان جنگ میں داخل ہوتا ہے اور ایران کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو اس کے فوجی اڈے، مفادات اور بحری جہاز ہمارے ہتھیاروں کی پہنچ میں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ امریکا ہمارا، اور مسلم دنیا کا سامنا کرنے کیلیے بالکل بھی تیار نہیں ہے، امریکا کی جانب سے اس طرح کے احمقانہ عمل میں حصہ لینے کا امکان نہیں ہے۔

ابراہیم جباری نے مزید کہا کہ اگرچہ امریکا اسرائیل کی حمایت کرتا ہے لیکن امید ہے وہ اس جنگ میں شامل ہو کر حماقت نہیں کرے گا اور ایران کے ساتھ تنازع میں ملوث نہین ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ اسرائیل کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اسلامی جمہوریہ کے ساتھ تنازع میں نہ پڑیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں