بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

آیوشمان کھرانہ میٹا کی آن لائن فراڈ سے آگاہی مہم کا حصہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ فلم اسٹار آیوشمان کھرانہ سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی آن لائن فراڈ سے آگاہی مہم کا حصہ بن گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا نے انڈیا میں آن لائن فراڈ سے بچنے کیلیے ’اسکیم سے بچو‘ کے نام سے آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں آیوشمان کھرانہ بھی شامل ہیں تاکہ لوگوں کو فراڈ سے محفوظ رہنے اور ڈیجیٹل طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

میٹا نے وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر اور وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے مہم شروع کی ہے۔

- Advertisement -

مہم لوگوں کو روزمرہ کی زندگیوں میں ان فراڈ سے چوکنا رہنے اور احتیاط برتنے کی دیتی ہے۔ مختصر ویڈیو کلپ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر حفاظتی خصوصیات کو مزید اجاگر کرتا ہے جو صارفین کو بااختیار بناتے ہیں۔

مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے آیوشمان کھرانہ نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں آن لائن فراڈ کے بے تحاشہ اضافے کے ساتھ یہ بہت اہم ہے کہ ہم الرٹ رہیں اور خود کو محفوظ رہنے کے بارے میں تعلیم دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں میٹا کے حفاظتی اقدام کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں جس کا مقصد اس بارے میں آگاہی پھیلانا ہے کہ لوگ ممکنہ سائبر فراڈ سے کیسے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں