بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

پسند کی شادی کرنیوالی نئی نویلی دلہن پراسرار طور پر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پسند کی شادی کرنیوالی نئی نویلی دلہن پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی، والد نے سسرالیوں پر تششد کرنے کا الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقے میں نوبیاہتا لڑکی پراسرار طور پر چل بسی، مقتولہ ہما کی 4 ماہ پہلے اسد نامی لڑکے سے پسند کی شادی ہوئی تھی، باپ نے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

والد کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ لڑکی سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوئی، سسرالیوں نے گلے میں پھندا ڈال کرقتل کیا۔

- Advertisement -

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ رسی کے نشانات موجود تھے، مقدمے میں مقتولہ کے شوہر، ساس، سسر اور نند کو نامزد کیا گیا ہے۔

متن میں کہا گیا کہ مقتولہ کا شوہر اور سسرال والے بیٹی پر تشدد کرتے اور ملنے نہیں دیتے تھے، پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کی گئی ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں