بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

ایس سی او سربراہ اجلاس، جناح کنونشن سینٹر میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے جناح کنونشن سینٹر میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعظم مہمانوں کا استقبال کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایس سی او سربراہ کے اجلاس کا آج باقاعدہ آغاز ہورہا ہے ، جناح کنونشن سینٹر میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف جناح کنونشن سینٹر میں مہمانوں کا استقبال کر رہے ہیں ، ایس سی او سیکریٹری جنرل جانگ منگ کنونشن سینٹر پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے ایس سی او سیکریٹری جنرل جانگ منگ کا خیر مقدم کیا ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے منگولیا کے وزیراعظم ایون اردین ، بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ، ایران کے وزیر صنعت، قازقستان کے وزیراعظم اولژاس بیک تینوف اور کرغزستان کابینہ کےچیئرمین ژاپا روف اکیل بیک کو خوش آمدید کہا۔

روس کے وزیراعظم میخائیل مشوستن بھی جناح کنونشن سینٹر پہنچے تو وزیراعظم نے روسی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔

مہمانوں کی آمد کے بعد گروپ فوٹو کا سیشن ہو گا اور پھر شہباز شریف اپنے افتتاحی کلمات سے اجلاس کا باضابطہ آغاز کریں گے۔

تنظیم کے رکن ملکوں کے نمائندے معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر خطاب کریں گے، تنظیم کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائےگا جبکہ رکن ممالک باہمی تعاون کووسعت دینے کے لیے اہم فیصلے کریں گے۔

وزیراعظم کانفرنس کے شرکا کو ظہرانہ دیں گے اور اختتامی سیشن کے بعد نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈاراورایس سی اوکےسیکریٹری جنرل میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں