بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

اسرائیلی لابی نے بائیڈن انتظامیہ کی ڈیڈ لائن مسترد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: اسرائیل نے غزہ میں امداد کے سلسلے میں بائیڈن انتظامیہ کی ڈیڈ لائن مسترد کر دی۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے حامی لابی گروپ ’اے آئی پی اے سی‘ نے امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ کے اس خط کو مسترد کر دیا ہے، جس میں اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں امداد کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے 30 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو ایک خط لکھ کر غزہ میں امداد کی صورت حال بہتر نہ بنانے پر امریکی فوجی امداد روکنے کی دھمکی دی ہے۔

- Advertisement -

تاہم الجزیرہ کے سینئر سیاسی تجزیہ کار مروان بشارا نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خط اور دھمکی کی مثال ’کاغذی پگڈنڈی‘ بنانا ہے، اور اس نے پورے سال یہی کیا ہے، ایک ہاتھ سے وہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں اور دوسرے ہاتھ کچھ تحفظات سامنے رکھ دیتا ہے۔

امریکا کی اسرائیل کو فوجی امداد روکنے کی دھمکی

انھوں نے کہا ’’جب بھی کوئی امریکی کہتا ہے کہ ’ہمیں تشویش‘ ہے تو اس پر بس اپنی پٹپٹائی جا سکتی ہیں، کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ جب غزہ میں 1,000 بچے مرے تو انھیں ’تشویش‘ ہوئی، پھر جب 40,000 سے زیادہ لوگ مر گئے تو انھیں پھر ’تشویش‘ ہوئی، اور جب اسرائیل نے جنگ کو لبنان تک پھیلایا تو وہ پھر ’تشویش‘ میں مبتلا ہوئے، لیکن اب اس طرح مزید نہیں چلے گا۔‘‘

دوسری طرف یو این ادارے UNRWA کا کہنا ہے کہ تین فلسطینی پناہ گزین کیمپوں سمیت جنوبی لبنان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی ’’شدید محدود‘‘ ہو چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں