بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

حکومت کی آئینی ترمیم ایک ہی دن سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کرانے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد حکومت کی آئینی ترمیم ایک ہی دن سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کرانے کی کوشش جاری ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب کر لیے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (ایک) کے تحت طلب کیے گئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام چار بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ سینٹ کا اجلاس کل سہ پہرتین بجے بلایا گیا ہے، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترامیم منظور کی جائے گی۔

- Advertisement -

ذرایع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم ایک ہی دن سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی تاہم آئینی ترامیم سینیٹ سے پہلے منظور کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے سے پہلے وفاقی کابینہ چھبیس ویں آئینی ترامیم کی منظوری دے گی جبکہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سترہ کے بجائے کل ساڑھے بارہ بجے بلالیا گیا، اجلاس میں آئینی ترامیم کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں