بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

طالبہ سے مبینہ زیادتی واقعے سے متعلق من گھڑت وائرل ویڈیو پر مقدمہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی واقعے سے متعلق وائرل من گھڑت ویڈیو پر مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں طالبہ اور والدین نے وائرل ویڈیو کی تردید کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے پنجاب کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی واقعے سے متعلق وائرل من گھڑت ویڈیو پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ پولیس آفیسر محمد سجاد کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا ، جس میں مبینہ زیادتی کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی طالبہ اور والدین نے تردید کی۔

- Advertisement -

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بچی کےوالدین نے کہا بیٹی 2 اکتوبر کو گھرمیں گری اور گہری چوٹ آئی، 11اکتوبرتک اسپتال میں علاج ہوا،15دن کا بیڈ ریسٹ تجویز کیا گیا۔

متن میں کہنا تھا کہ طالبہ چوٹ لگنے کے بعد کالج سمیت کہیں نہیں گئی، واقعے سے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایاگیا اور اشتعال دلا کر احتجاج پر مجبور کیا گیا۔

مقدمے میں مزید کہا گیا کہ مشتعل افراد نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے بڑےپیمانے پر مالی نقصان ہوا۔

یاد رہے لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے سے متعلق ڈس انفارمیشن پھیلانے پر 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا، ایف آئی اے نے نجی کالج کے پرنسپل کی جانب سے کی گئی شکایت پر کارروائی شروع کی۔

تحقیقاتی ٹیم سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے، امن و امان کی صورتحال میں خرابی پیدا کرنے کا سبب بننے والوں کی شناخت کرے گی اور جرم میں ملوث عناصر کی شناخت کرکے انھیں قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں