تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں بےگناہ ہونے کے باوجود ڈیڑھ سال سے جیل میں پڑا ہوں، بس اب تو صرف اللہ سے امید رکھی ہوئی ہے۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم پر ہمیں تشدید تحفظات ہیں حکومت ترمیم پر قانونی برادری کا نقطہ نظر بھی نہیں سن رہی، جلد بازی میں آئینی ترمیم کی تویہ ملک کا نقصان ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم زبردستی کرانا چاہتی ہے جبر اور دباؤ سےلائی جانے والی ترمیم غیر آئینی ہوگی، ہمارے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی کی فیملی سے ملاقات انسانی تقاضہ ہے پاکستان میں ایس سی اواجلاس ہونا بڑے عزت کی بات ہے، ایس سی او اجلاس ترقی و امن کیلئےانتہائی اہم ہے اس لیے احتجاج مؤخر کیا۔