جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا وژن تھا جس کے مطابق ایس سی او کا انعقاد کیا گیا، عطا تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا وژن تھا، جس کے مطابق ایس سی او کا انعقاد کیا گیا، انعقاد سے معیشت کو فوائد حاصل ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں عوام کا بھرپور تعاون رہا، کانفرنس کے انعقاد سے معیشت کو فوائد حاصل ہوں گے، آنے والے دنوں میں خوش خبریاں ملیں گی۔

انھوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا، پی ٹی آئی والے آپس میں لڑرہے ہیں، لوگوں کو دھمکانے والے عناصر کےخلاف ریاست کی رٹ قائم کی جائےگی۔

- Advertisement -

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پیغام دے رہے ہیں کہ جو غداری کرے گا اس کو عبرت کا نشان بنائیں گے، جان ومال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ریاست نشان عبرت بنائے گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط آپ لکھتے ہیں، 9 مئی کے واقعات آپ کرتے ہیں، جنھوں نے ملک سے غداری کی ہے ان کی مثال آپ کے سامنے ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت، لیڈر پاکستان سے بڑا نہیں ہے، معیشت ترقی کررہی ہے، ہم فارن پالیسی میں بہت آگے بڑھ چکے ہیں، جلاؤ گھیراؤ کرنے والے عناصر سے ریاست نمٹے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں