بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

مکیش امبانی کے چوبیس گھنٹوں میں 1600 ارب روپے ڈوب گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے 24 گھنٹوں میں 1600 ارب روپے ڈوب گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹل مارکیٹ پورے تجارتی سیشن کے دوران اتار چڑھاؤ کا شکار رہی جس کے نتیجے میں امبانی کی سربراہی میں قائم ریلائنس انڈسٹری کے حصص کی قیمت میں 2 فیصد کمی ہوئی۔

کمپنی کے شیئر میں کمی سے ایک ہی دن میں امبانی کو دو بلین ڈالر یعنی کے 1600 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

- Advertisement -

مکیش امبانی کی دولت میں اچانک کمی سے ان کی پوزیشن بلومبرگ کی ارب پتی شخصیات کی فہرست میں تبدیل ہوگئی ہے۔

ایشیا کے امیر ترین شخصیت بلومبرگ بلین ایئرز انڈیسک میں 102 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ 15ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

چند روز قبل رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ان کے خاندان نے ایک بوئنگ 737 خریدنے کے بعد اپنی انوینٹری میں ایک اور جیٹ شامل کیا جسے لگژری پرائیویٹ جیٹ میں تبدیل کیا گیا جس کی لاگت تقریبا 150 ملین ڈالر تھی۔

لگژری جیٹ میں 230 مسافروں کی گنجائش ہے اور اسے سوئٹزرلینڈ میں اپنی مرضی کے مطابق بنایا گیا تھا۔

علاوہ ازیں اڈانی گروپ کے چیئرپرسن گوتم اڈانی نے اپنی مجموعی مالیت میں 266 ملین ڈالر کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد اڈانی کی مجموعی مالیت 99.2 بلین ہوگئی ہے جس سے وہ عالمی ارب پتی شخصیات کی فہرست میں 18ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے 241 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر اپنا نام برقرار رکھا ہے۔

ان کے بعد ایمیزون کے بانی جیف بیزوس 211 بلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں