جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

گھر والوں کو پیشاب سے تیار کھانا کھلانے والی ملازمہ پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش میں گھریلو ملازمہ کی جانب سے گھر والوں کو پیشاب سے تیار کردہ کھانا کھلانے کا پردہ فاش ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ غازی آباد کی کراسنگ ریپبلک رہائشی سوسائٹی کے ایک فلیٹ میں پیشاب سے کھانا تیار کرنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کو دو روز قبل سوسائٹی کی رہائشی خاتون کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی کہ ان کی گھریلو ملازمہ آٹے میں پیشاب ملا کر روٹیاں تیار کر کے پیش کرتی ہے۔

- Advertisement -

تحریری شکایت پر ملازمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

گھر والوں کو پیشاب سے تیار کھانا کھلانے والی ملازمہ پکڑی گئی

پولیس نے ملزمہ کی شناخت رینا کے نام سے ظاہر کی جو فیملی کے گھر میں پچھلے 8 سالوں سے ملازمہ ہے۔

غازی آباد ویو سٹی کے اے سی پی لیپی ناگایچ نے بتایا کہ 14 اکتوبر کو شکایت موصول ہونے کے بعد گرفتاری کیلیے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، ملزمہ کو جی ایچ 7 سوسائٹی سے حراست میں لیا گیا۔

تحریری شکایت میں کہا گیا تھا کہ کیمرے کی ریکارڈنگ کے ذریعے انکشاف ہوا کہ ملازمہ نے کچن میں پیالے میں پیشاب کیا اور پھر اسے آٹا گوندھنے کیلیے استعمال کیا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ فیملی کے افراد جگر کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں، شبہ ہے کہ ملازمہ یہ کام کافی عرصے سے کر رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں