جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

امتحانات میں پاس ہونے کا نیا گریڈنگ سسٹم متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزارت تعلیم نے ملک میں امتحانات میں پاس ہونے کا نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرا دیا۔

وفاقی وزارت تعلیم سے جاری اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں گریڈنگ سسٹم نویں اور گیارھویں جماعت پر لاگو ہوگا، نمبروں کے بجائے اب گریڈ پوائنٹ ایوریج یعنی جی پی اے یا سی جی پی اے گنا جائے گا۔

انٹر بورڈ کمیٹی آف چئیرمین نے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح پر گریڈنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ 7 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم کی جگہ اب 10 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم ہو گا۔

- Advertisement -

گریڈز میں اے پلس پلس، اے پلس، اے، بی پلس پلس، بی پلس، اور بی گریڈ، سی، ڈی، ای، اور یو گریڈ ہو گا۔  اب سے نمبروں کے بجائے گریڈ کے ذریعے امتحانات کے نتائج دیے جائیں گے۔

 گریڈنگ سسٹم کا نفاذ 2024 کے اکیڈمک سال سے ہو گا۔ امتحانات میں کامیابی کے کم سے کم نمبر 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیے گئے ہیں۔ 2025 سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں صرف گریڈنگ سسٹم ہی چلے گا۔

وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق وفاق، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان نے نئی گریڈنگ پالیسی کا نفاذ کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں