بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

’سلمان خان لارنس بشنوئی کو سخت جوابی دھمکی دے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: فلمساز رام گوپال ورما نے مطالبہ کیا ہے کہ بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان لارنس بشنوئی کو سخت جوابی دھمکی دے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کے درمیان جاری کشیدگی کو لے کر رام گوپال ورما نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

فلمساز نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سُپر اسٹار کو لارنس بشنوئی کے خلاف جرات مندانہ مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ سلمان خان گینگسٹر کو سخت جوابی دھمکی دیں ورنہ یہ ان کی بزدلی ہوگی، سُپر اسٹار لارنس بشنوئی کے مقابلے میں بڑے ہیرو کے طور پر ابھرنے پر اپنے مداحوں کے مرہون منت ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں رام گوپال ورما نے گینگسٹر کی مقبولیت پر روشنی ڈالی اور لکھا کہ میرے 6.2 ملین فالوورز ہیں اور اس ٹویٹ کو 6.2 ملین ویوز ملے ہیں، یہ لارنس بشنوئی کی مقبولیت کی گواہی ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان اور لارنس بشنوئی کے درمیان جھگڑا کالے ہرن کا شکار کرنے پر شروع ہوا تھا جس پر بشنوئی برادری سخت ناراض ہے۔

اگرچہ سُپر اسٹار کالے ہرن کا شکار کرنے کے جرم میں جیل بھی کاٹ چکے ہیں مگر گینگسٹر اور ان کے بیچ کشیدگی اب بھی برقرار ہے۔

لارنس بشنوئی گینگ نہ صرف سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دے چکا ہے بلکہ پچھلے فلم اسٹار کے گھر کے سامنے فائرنگ بھی کی جس کے بعد سے ان کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں