جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

کون چیف جسٹس ہوگا کون نہیں ہمیں اس معاملے پر کوئی اعتراض نہیں، جے یوآئی رہنما

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جے یوآئی رہنما راشد سومرو کا کہنا ہے کہ کون چیف جسٹس ہوگا کون نہیں، ہمیں اس معاملے پر کوئی اعتراض نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یوآئی رہنما راشد سومرو نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے جب تک مسودہ پی پی کا تھا تو بلاول مولانافضل الرحمان کےپاس آرہےتھے، مسودہ جے یو آئی ف کا ہے تو مولانا فضل الرحمان بلاول کے پاس جا رہے ہیں، کل مولانافضل الرحمان نے واضح کہا کہ جومسودہ پہلے تھا قبول نہیں ہے۔

جے یوآئی رہنما کا کہنا تھا کہ جو مسودہ جے یو آئی نے تیار کیا تھا اس کو بلاول بھٹو کے سامنے پیش کیا گیا، جے یو آئی ف کے مسودے پر بلاول بھٹو سے اتفاق حاصل کرلیا ہے، آج جو مسودہ نواز شریف کے سامنے پیش کیا گیا وہ جے یو آئی کا تیار کردہ ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ آئینی مسودہ انسانی حقوق کےمنافی نہیں ہوگاجس پرہم آج بھی قائم ہیں، انسانی حقوق کے منافی جو چیزیں زیرگردش تھیں نئے مسودے میں ایسا کچھ نہیں، اداروں کومضبوط کرنےکیلئےکام کررہےہیں، مسودہ آئین سے متصادم نہیں ہوگا۔

جے یو آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ کون چیف جسٹس ہوگا کون نہیں ہمیں اس معاملےپرکوئی اعتراض نہیں ، ظاہر ہے سنیارٹی کا خیال رکھا جائے گا،دوسرے نمبر والا جج بھی سینئرہوتا، سپریم کورٹ میں پہنچنے والے تمام ججز ہمارے نظر میں سینئر ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم پراتفاق رائے ہوجائےتوآج ووٹنگ میں کوئی حرج نہیں ، ترامیم پراتفاق ہوجائے تو پی ٹی آئی سے بھی بات ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں