پشاور: چوری کے موبائل فروخت کرنے والاملزم اپنے ہی ساتھی کےہاتھوں قتل ہوگیا،تاہم قتل کرنے والے ملزم سرتاج کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں چوری کے موبائل فروخت کرنے والے ملزم کو اس کے اپنے ہی ساتھی نے قتل کرڈالا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم امجدکی لاش 14 اکتوبر کو باڑہ پل کے قریب سے ملی تھی، مقتول امجد نے رشتہ دار سر تاج کو چوری کا موبائل فروخت کیا تھا۔
- Advertisement -
چوری کے موبائل پر تلخ کلامی ہوئی اور پھر امجد کو قتل کردیا گیا تاہم قتل کرنے والے ملزم سرتاج کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول اورقاتل دونوں علاقے میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔