جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

عامر جمال فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے واحد فاسٹ بولرعامر جمال فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فزیو نے قومی ٹیم کے واحد فاسٹ بولرعامر جمال کی ٹریٹمنٹ بھی کی ہے۔ انہوں نے اپنی تکلیف کے دوران پاکستان کے لئے بیٹنگ کی اور 4 چوکوں کی مدد سے 34رنز بنائے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے، پہلی اننگ میں پاکستانی اسپنرز انگلینڈ پر قہر بن کر ایسا ٹوٹے کہ پوری انگلش ٹیم 291 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

- Advertisement -

دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پہلے سیشن میں انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 291 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو 75 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستانی اسپنرز انگلش بیٹرز پر قہر بن کر ایسا ٹوٹے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں 800 سے زائد رنز بنانے والی ٹیم کو پہلی اننگ میں 300 رنز بھی نہ بنانے دیے۔ ساجد خان اور نعمان علی کی جوڑی نے تمام وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد نے 7 اور نعمان علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ملتان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگ اور 47 رنز کی عبرت ناک شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

شکیب الحسن 3 ماہ بعد بنگلادیش روانہ ہو گئے

مذکورہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور پاکستان مسلسل شکستوں کے بعد پوائنٹ ٹیبل پر سب سے آخری نویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جس کے بعد اس کے فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں