جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

شمالی اور جنوبی غزہ میں خوراک کی اشیا کی قیمتوں میں حیران کن فرق آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی بربریت کے باعث غزہ ملیامیٹ تو ہو ہی چکا ہے، تاہم وہاں مشکل میں زندگی گزارنے والے فلسطینیوں کو خوراک تک رسائی کے معاملات بھی نہایت سنگین ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اداروں کی جانب سے اسرائیل اور دنیا سے مسلسل اپیلیں کرنی پڑ رہی ہیں کہ غزہ کے شہریوں کو امداد تک رسائی کے راستے کھولے جائیں، لیکن درندہ صفت صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگ رہی ہے، اور وہ امریکا کی بھرپور پشت پناہی کے سبب آزادانہ طور پر بڑے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

خوارک کی شدید قلت کے باعث الجزیرہ نے شمالی اور جنوبی غزہ میں خوراک کی اشیا کی قیمتوں میں موجود حیرت انگیز فرق کی تفصیلات جاری کی ہیں، جو نہایت تشویش ناک ہیں۔

- Advertisement -

شمالی غزہ میں کھیرا فی کلو 150 ڈالر جب کہ جنوبی غزہ میں محض 8 ڈالر ہے۔ ٹماٹر شمالی غزہ میں 180 ڈالر فی کلو، جب کہ جنوبی میں 12 ڈالر فی کلو ہے۔ آٹا 25 کلوگرام شمالی غزہ میں 1000 ڈالر، جب کہ جنوبی میں 150 ڈالر ہے۔

شمالی غزہ میں فروزن گوشت فی کلو 90 ڈالر جب کہ جنوبی میں 41 ڈالر ہے، چینی فی کلو شمالی غزہ میں 60 ڈالر جب کہ جنوبی میں 28 ڈالر ہے، نان ڈیری پاؤڈر ملک شمالی غزہ میں 124 ڈالر جب کہ جنوبی میں صرف 20 ڈالر ہے، پاؤڈر ملک شمالی غزہ میں 85 ڈالر جب کہ جنوبی میں 12 ڈالر ہے۔

انڈے فی درجن شمالی غزہ میں 73 ڈالر، جب کہ جنوبی میں 32 ڈالر ہے۔ کوکنگ آئل شمالی غزہ میں 9 ڈالر جب کہ جنوبی میں 8 ڈالر ہے۔ بینگن فی کلو شمالی غزہ میں 15 ڈالر جب کہ جنوبی میں 5 ڈالر ہے۔ مختصر یہ کہ جنگ کے بعد شمالی غزہ میں مہنگائی 180 فی صد تک بڑھ چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں