جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

کراچی میں مسروقہ گاڑی پر تاوان مانگے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مسروقہ گاڑی پر تاوان مانگے جانے کا انکشاف سامنے آیا، ملزم نے کال پر کہا رقم ٹرانسفر کرو گاڑی آپ کو پہنچا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مسروقہ گاڑیوں کے نام پر تاوان طلب کرنے والا گینگ سرگرم ہے، قیمتی گاڑیوں سے محروم شہری دوہری پریشانی کا شکار لیکن مسرقہ گاڑیاں برآمد کرنے میں ناکام ہے، اے وی ایل سی پولیس نے ایسے کیسز کو فراڈ کا نام دے کر جان چھڑا لی اور رواں سال اے وی ایل سی مسروقہ گاڑیوں میں 10 فیصد ریکور نہ کرسکی۔

- Advertisement -

کراچی میں گاڑیاں اورموٹرسائیکل اسنیچنگ کیسز میں برآمدگی کی شرح 10 فیصد بھی نہیں، شہریوں کی پریشانی میں اس وقت اضافہ ہوجاتا ہے جب ان کی مسروقہ گاڑیوں کی بازیابی کیلئے تاوان کی کالز آنا شروع ہوجائیں۔

ایسا ہی کچھ ہوا عمران نامی شہری کے ساتھ جس کی گاڑی 11 اکتوبر کو کورنگی سے چوری ہوئی اور 15 اکتوبر کو تاوان کیلئے کالز آنا شروع ہوگئی۔

۔کورنگی صنعتی ایریا سے چوری گاڑی کے مالک کو تاوان کیلئے کال موصول ہوئی، تاوان مانگنے والا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا رہا اور کال پر کہا رقم ٹرانسفر کرو گاڑی آپ کو پہنچا دیں گے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو گاڑی چوری کرکے لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز کے باوجود اے وی ایل سی گاڑی برآمد نہ کرسکی۔

15 اکتوبر کو نامعلوم نمبر سے مدعی سے رابطہ گیا گیا، رابطہ کرنے والے ملزم نے بتایا کہ گاڑی ان کے پاس ہے، ملزم نے گاڑی کی بازیابی کے لئے جوڑ توڑ شروع کیا۔

تاوان کے حوالے سے جیسے ہی پولیس کو اگاہ کیا گیا ملزم نے اپنا نمبر بند کردیا، مدعی کا کہنا ہے کہ اے وی ایل سی حکام کو آگاہ کیا تاحال کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

پولیس نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر تاوان کے لئے کالز کرنے والا کوئی فراڈی ہوگا، اس قسم کی وارداتوں کے بعد تاوان کے لئے ایسی کالز ماضی میں بھی آتی رہی ہیں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کالز کرنے والے ملزم کو تلاش کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں