بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بڑی فلمیں بنائیں، تاکہ ان کے والدین جنت سے انہیں دیکھ سکیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ہی والدین گزر چکے تھے۔
کنگ خان نے پوڈ کاسٹ میں اپنے ماضی کی فلم دیوداس کے حوالے سے بھی اہم انکشاف کیا کہ فلم دیوداس کرنے کے حوالے سے کئی سینئر اداکاروں نے منع کیا تھا مگر میری خواہش تھی کہ میں یہ فلم کروں جو باکس آفس پر ہِٹ ثابت ہوئی تھی۔
اس سے قبل بالی ووڈ کی اداکارہ تریپتی دیمری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں شاہ رخ خان جیسے شریک سفر کی خواہش رکھتی ہیں۔
بیڈ نیوز کی اداکارہ نے حال ہی میں محبت اور تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی میں کوئی ایسا شخص آئے جو کنگ خان کے اس کردار سے ملتا جلتا ہو جو انھوں نے فلم ’کبھی ہاں کبھی ناں‘ میں نبھایا تھا۔
پریانکا سے تعلقات کی افواہیں، شاہ رخ خان نے خاموشی توڑ دی
یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تریپتی دیمری نے کہا کہ کنگ خان کی یہ رومانوی کامیڈی فلم ان کی پسندیدہ فلم ہے کیوں کہ اس میں محبت کو بہت ہی خالص انداز میں دکھایا گیا ہے۔