جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں منشیات کے کارخانے پر چھاپہ، کئی من نسوار برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ میں میونسپلٹی نے منشیات بنانے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر 217 کلو نسوار ضبط کر کے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے ایک مکان میں غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے کارخانے پر چھاپہ مار کر 217 کلو گرام نسوار ضبط کر لی جو مارکیٹ میں سپلائی کے لیے تیار تھی۔

چھاپہ مار ٹیم نے کئی غیر ملکیوں کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جب کہ کارخانے کو سیل کر کے تمام ضبط شدہ منشیات اور سامان کو تلف کر دیا۔

- Advertisement -

گرفتار غیر ملکیوں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے جب کہ مکان سیل کر کے مالکان کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

میونسپلٹی حکام کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں نے اپنی رہائش کو کارخانہ بنا رکھا تھا، جہاں نسوار کے علاوہ شیشہ فلیور تیار کیا جاتا تھا۔

بلدیہ نے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے محلوں میں کڑی نظر رکھیں اور جہاں کہیں بھی غیر قانونی طور پر کارخانے بنے ہوں، ان کی اطلاع ضرور کیا کریں۔ کیونکہ ایسے عناصر نہ صرف مجرم بلکہ صحت عامہ کے لیے بھی خطرے کا باعث ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں