پاکستان کے آف اسپنر ساجد خان نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لے کر 24 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
اپی سرزمین پر انہوں نے گزشتہ روز کے اختتامی سیشن کے دوران صرف 10 گیندوں پر تین انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔
یہ کامیابی ساجد کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے جس سے وہ تقریباً ایک چوتھائی صدی میں پاک سرزمین پر یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی آف اسپنر بن گئے۔
ان کی شاندار کارکردگی پہلی اننگز کے دوران پوری طرح دکھائی دی جہاں انہوں نے انگلش بلے بازوں کو مسلسل پریشان کیا۔
ان کا اسپیل خاص طور پر شاندار تھا کیونکہ انہوں نے گزشتہ روز کھیل کے اختتامی سیشن کے دوران صرف دس گیندوں میں تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہوم ٹیسٹ میچ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے آخری پاکستانی آف اسپنر لیجنڈری ثقلین مشتاق تھے جنہوں نے 2000 میں انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔