جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

ناصر حسین نے مائیکل ایتھرٹن کو گاڑی سے اتار دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے ساتھی کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن کو گاڑی سے اتار دیا۔

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز ہوٹل سے ملتان اسٹیڈیم جاتے ہوئئے مائیک ایتھرٹن فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے ناصر حسین آئے اور ان سے مزاحیہ انداز پیچھے بٹھا دیا۔

ناصر حسین نے کہا کہ میں سینئر ہوں، گاڑی میں آگے کی نشست پر میں بیٹھوں گا۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے ہوٹل سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے سفر کی ویڈیو بھی شیئر کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی اور جیت کے لیے انگلینڈ کی 8 وکٹیں درکار ہیں۔

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا جواب میں مہمان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں۔

زیک کرولی تین ، بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی دو وکٹیں 11 رنز پر گریں، ساجد خان اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی تھی، سلمان علی آغا نے دباؤ میں شاندار نصف سنچری اسکور کی اور ساجد خان کے ساتھ نویں وکٹ پر 65 رنز جوڑے۔

سعود شکیل 31، کامران غلام 26، محمد رضوان 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔صائم ایوب 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان شان مسعود نے 11 اور عبداللہ شفیق نے 4 رنز بنائے۔

انگلش اسپنر شعیب بشیر نے چار وکٹیں حاصل کیں، جیک لیچ نے بھی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں