جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

’پی ٹی آئی ایم این ایز کو آئینی ترامیم میں ووٹ کیلیے مجبور کیا جا رہا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ایم این ایز کو آئینی ترامیم میں ووٹ کیلیے مجبور کیا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت نمبر گیم پورا کیے بغیر آئین سازی کرنے جا رہی ہے، نمبر گیم پورا نہیں تو آئینی ترامیم کا پنگا کیوں لیا ہے؟

عمر ایوب نے کہا کہ آج ایوان میں اپوزیشن نہیں ایسا کیوں ہے کہ کسی نے اس پر غور کیا؟ آئینی ترامیم کیلیے ہمارے ایم این ایز کو ایک ارب تک کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ملک میں جمہوریت برائے فروخت ہے؟ کیا حکومت نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا؟

قبل ازیں، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں عمر ایوب نے دعویٰ کیا تھا کہ آئینی ترامیم کیلیے ایم این ایز کو ایک ایک ارب اور وزارتوں کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ اس وقت ہمارے ممبران کے گھروں پر ریڈز ہو رہے ہیں، ان کے نمبرز پورے نہیں ہیں سینیٹرز کو بھی آفرز ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آئینی ترامیم کی مخالفت کر رہے ہیں۔

گفتگو میں انہوں نے صوبہ خیبر پختونخوا کا نام ’پختونخوا‘ رکھنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اے این پی نے صوبے کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جو نہیں ہونا چاہیے، اس صوبے میں مختلف قومیں رہتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں