جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

ایس سی او سے پاک بھارت تعلقات کی اچھی شروعات ہو سکتی ہے، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی اچھی شروعات ہو سکتی ہے۔

نواز شریف سے جاتی امرا میں بھارتی صحافیوں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات بہتر ہو جائیں تو بہت کچھ بہتر ہو سکتا ہے۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایس سی او کانفرنس میں آتے تو اچھا ہوتا، ماضی بہت تلخ رہا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

چند روز قبل بھارتی صحافی برکھا دت نے ان کا انٹرویو کیا تھا جس میں سابق وزیر اعظم نے جلد نریندر مودی سے ملاقات کی امید ظاہر کی تھی۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ پاک بھارت تعلقات کی بحالی کی راہ کھلنے کی توقع ہے، اچھا ہوتا نریندر مودی خود پاکستان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کرتے لیکن امید کرتا ہوں مستقبل میں ان سے ملاقات ہوگی۔

صحافی برکھا دت کے مطابق نواز شریف نے ان سے کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اور نریندر مودی بہت جلد ساتھ بیٹھنے کا کوئی موقع تلاش کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں