جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

مریم نواز نے کالج کی لڑکی کا مائیک کیوں بند کردیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پریس کانفرنس میں شریک کالج کی لڑکی کا مائیک بند کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس میں لڑکی نے اعتراف کیا کہ وہ خود عینی شاہد نہیں اور بتایا کہ اس نے یہ نہیں کہا کہ آوازیں اس نے سنیں یا وہ عینی شاہد تھی۔

لڑکی کے مطابق جو بچی عینی شاہد تھی اس کی ویڈیوز وائرل نہیں ہوئیں میری ہوگئیں۔

- Advertisement -

مریم نواز نے یہ سن کر لڑکی کے مائیک کا بٹن بند کردیا اور کہنے لگیں کہ عینی شاہد کوئی تھا ہی نہیں کیونکہ ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے پنجاب کالج میں پیش آنے والے مبینہ زیادتی کے واقعے پر حکومت اور طلبا کے درمیان اختلاف رائے سامنے آیا ہے۔

حکومت نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور تحقیقات کا حکم دیا ہے لیکن شواہد کی کمی اور سیاسی مقاصد کے لیے اس واقعے کا استعمال کرنے کے الزامات بھی لگائے ہیں۔

دوسری جانب طلباء نے بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، طلباء نے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ کالج میں لڑکی سے زیادتی کا کوئی واقعہ رونما ہوا ہی نہیں ہے جبکہ احتجاجی طلبا کا زیادتی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں