اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

مولانا فضل الرحمان کو 26 ویں آئینی ترمیم میں شامل 3 مجوزہ ترامیم پر اعتراض

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو 3 مجوزہ ترامیم پر اعتراض ہے، جس میں آرٹیکل 8 ،آرٹیکل 243 اور پینل شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے 3 مجوزہ ترامیم پر اعتراض برقرار ہے، حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کیساتھ مشاورت جاری ہے، وہ راضی ہوگئے تو آج ہی سینیٹ میں ترامیم پیش کردی جائیں گی۔

جے یوآئی ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ ترمیم میں آرٹیکل آٹھ، آرٹیکل دو سو تینتالیس اور پینل پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

- Advertisement -

گذشتہ روز ن لیگ اور پی پی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں تھیں اور 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں آئینی عدالت ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : سپریم کورٹ میں آئینی بینچ بنانے پر مکمل اتفاق، حکومتی ذرائع

بعد ازاں سپریم کورٹ میں آئینی بینچ بنانے پر مکمل اتفاق کرلیا تھا، حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی بینچ میں 7 مستقل ججز ہوں گے جنہیں ہتایا نہیں جاسکے گا، آئینی مستقل ججز آئینی پٹیشن کے علاوہ دیگر مقدمات بھی سن سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی بینچ کے ججز کی تقرری کا اختیار جوڈیشل کمیشن کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر، ارکان کے چناؤ میں سپریم کورٹ کا کردار ختم کرنے کی تجویز ہے، چیف الیکشن کمشنر، ارکان کے چناؤ میں عدم اتفاق پر حتمی فیصلہ سپریم جوڈیشل کونسل کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں