جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقا فائنل میں پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا کی ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

آسٹریلوی بیٹرزدبئی میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے سامنے بے بس دکھائی دیں۔ دو وکٹیں 18 رنز پر گر گئیں، اس کے بعد بیتھ مونی نے 44 اور تاہلیہ میک گرا نے 27 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔

ایلیسا پیری نے بھی 31 رنز بنائے، مگر آسٹریلوی ٹیم اچھا ہدف دینے میں کامیاب نہ ہوسکی، پانچ وکٹ پر 134 رنز بنا سکی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

- Advertisement -

جنوبی افریقا کی بھی پہلی وکٹ ہدف کے تعاقب میں 25 رنز پر گر گئی، لیکن پھر اینیکی بوش نے کپتان لارا کا خوب ساتھ دیا، دونوں نے اسکور 121 تک پہنچا دیا۔

کپتان 42 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئیں، مگر اینیکی نے ہمت نہ ہاری اور اٹھاریں اوور میں اپنی ٹیم کو آٹھ وکٹ کی فتح کے ساتھ فائنل میں پہنچا دیا۔ اینیکی 74 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

عامر جمال فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے شارجہ میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں