ہفتہ, نومبر 30, 2024
اشتہار

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسپنرز کی جادوئی بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔ یہ قومی ٹیم کی ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں ساڑھے تین سال بعد پہلی فتح ہے۔

پاکستانی اسپنرز کی جوڑی ساجد خان اور نعمان علی کی گھومتی ہوئی بالز کا انگلینڈ کے بلے باز مقابلہ نہ کر سکے اور پہلے سیشن میں 8 وکٹیں گنوا دیں۔

- Advertisement -

میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے جیت کے لیے ملنے والے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دو وکٹوں پر 36 رنز کے ساتھ دوسری ادھوری اننگ کا آغاز کیا اور پوری ٹیم صرف 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ساجد خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

انگلش ٹیم جس نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے ملنے والے 297 رنز کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 11 رنز پر دو وکٹیں گنوا دی تھیں۔ آج چوتھے روز جب انگلش ٹیم نے دوسری نامکمل اننگ کا آغاز دو وکٹوں پر 36 رنز کے ساتھ کیا تو پہلے ہی اوور میں ساجد خان نے اولی پوپ کو 22 کے انفرادی اسکور پر اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر آؤٹ کردیا۔

نعمان علی نے پہلے ٹیسٹ میچ کے ہیرو ہیری بروک اور جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی ہے۔ اس کے بعد تو نعمان علی جیسے چھا گئے اور انہوں نے کسی کو انگلش بیٹر کو زیادہ دیر وکٹ پر ٹکنے نہ دیا۔ کپتان بین اسٹوکس (37)، بریڈن کرس (27)، جیمی اسمتھ (6)، جیک لیچ اور شعیب بشیر کو ٹھکانے لگایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

دوسری اننگ کے ہیرو نعمان علی رہے جنہوں نے صرف 46 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ساجد خان کے ہاتھ دو وکٹیں آئیں۔ میچ میں نعمان علی نے 11 جب کہ ساجد خان نے 9 وکٹیں حاصل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پورے ٹیسٹ میچ کا مختصر جائزہ لیں تو پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگ میں 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس اننگ کی خاص بات ڈیبیو کرنے والے کامران غلام کی سنچری تھی جنہوں نے 118 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستانی اسپنرز کا مقابلہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 291 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 75 رنز کی برتری پانے کے بعد دوسری اننگ میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ سلمان علی آغا 63 اور سعود شکیل 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔ پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا مشکل ہدف دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے اننگ اور 47 رنز سے اپنے نام کیا اور دوسرے ٹیسٹ میچ پاکستان نے جیت کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں