جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

منی پور میں حالات قابو سے باہر، کرفیو نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

بی جے پی کی انتہا پسند پالیسیوں کی بدولت بھارتی ریاست منی پور میں حالات قابو سے باہر ہوگئے ہیں اور وہاں ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

مودی کی سرپرستی میں بی جے پی حکومت اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث اقلیتوں کا مستقبل داؤ پر لگا رہی ہے اور سیاسی مقصد کے حصول کے لیے ریاستی سطح پر دہشتگردی کو فروغ دے رہی ہے۔

بھارتی ریاست منی پور گزشتہ ایک سال سے شدید ریاستی دباؤ اور تشدد کا شکار رہا ہے۔ اب وہاں ایک بار پھر حالات قابو سے باہر ہونے پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

چورا چندپور میں 2 دن سے اسکول، کالجز سمیت نجی وسرکاری ادارے بند جب کہ انٹرنیٹ سروسز اور دوسرے ذرائع مواصلات معطل ہیں۔

منی پور میں اب تک سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن چکے اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں