جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

امریکا: گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش ناکام، را اہلکار پر فرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے را کے مفرور فیلڈ افسر وکاش یادیو پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ را کے مفرور فیلڈ افسر وکاش یادیو اور نکھل گپتا نے امریکی شہری کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، انتالیس سالہ وکاش منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق چیک ری پبلک سے گرفتار نکھل گپتا پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے، ملزمان نے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

- Advertisement -

اس سے قبل سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی وزیر خارجہ اٹونی بلنکن کو خط میں کہا تھا کہ مجھے قتل کیا گیا تو بھارتی وزیراعظم مودی میری موت کے ذمہ دارہوں گے۔

سکھ فار جسٹس تنظیم گرپتونت سنگھ نے امریکی وزیر خارجہ اٹونی بلنکن کوخط لکھا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کیساتھ خاموش سفارتکاری مودی کوعالمی جرائم جاری رکھنے کی ترغیب دے رہی ہے۔

سکھ فار جسٹس کا کہنا تھا کہ خالصتان حامیوں کیخلاف امریکی سرزمین پرپرتشدد جبرکی مودی پالیسی کے مسائل اٹھائیں، خالصتان نوازسکھوں کیخلاف بھارت کے بین الاقوامی جرائم صرف امریکا تک محدود نہیں ہے۔

خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی دوسری بھارتی سازش بے نقاب

خط میں کہا گیا کہ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجرکاقتل،مودی سرکارنیبرطانیہ میں خالصتان نوازسکھوں کو نشانہ بنایا، خالصتان کے حامی سکھوں کوبھارتی حکومت نے آسٹریلیا اور پاکستان میں بھی نشانہ بنایا، مودی ان کے”کرائے کے قاتل“ کی سازش میں ملوث کسی بھی شخص کی تحقیقات کریں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں