جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

آئینی ترمیم پیر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم پیر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے 26ویں آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوششیں جاری ہے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج پھر ہونے جارہے ہیں تایم دونوں ایوانوں کے ایجنڈے میں آئینی ترمیم کا بل شامل نہیں۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پیر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش ہوگی، آئینی ترمیم کامسودہ پہلے وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ کار ساز پر پیپلز پارٹی کے جلسے کے باعث ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی مخصوص نشستوں پر اہم فیصلہ متوقع ہے۔

دوسری جانب آئینی ترمیم کے معاملے پر وزیراعظم نے کابینہ کے سینئراراکین سے غیررسمی مشاورت کی ہے، ذرائع نے بتایا وزیراعظم نے رات گئے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر رفقا کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مشاورت میں پی پی اور ن لیگ کے آئینی ترمیم کےمسودے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

الیکشن کمیشن سے مخصوص نشستوں کی بحالی سے متعلق بھی حکومت پر امیدہے تاہم حکومت اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے مشترکہ مسودہ سامنے لائے گی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے بھی اہم آئینی وقانونی امور پر بریفنگ دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں