جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

توصیف احمد نے جیت کا کریڈٹ ٹیم کے کھلاڑی نہیں تو پھر کس کو دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے انگلینڈ کو ملتان ٹیسٹ میں زیر کر کے ساڑھے تین سال بعد ہوم ٹیسٹ جیتا توصیف احمد نے اس کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کو دے دیا۔

پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر لی جس کا فیصلہ کن میچ 24 اکتوبر سے پنڈی میں شروع ہوگا۔

میچ میں جہاں پہلی اننگ میں کامران غلام نے ڈیبیو پر سنچری بنا کر پاکستان ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔ وہیں پاکستان کی جادوئی اسپن جوڑی ساجد خان اور نعمان علی نے دونوں اننگ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم کو ٹھکانے لگا کر اس شاندار جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

تاہم سابق اسپنر توصیف نے قومی ٹیم کی کامیابی کو دیر آید درست آید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا کریڈٹ عاقب جاوید کو جاتا ہے کیونکہ انہوں نے مشکل فیصلے کیے۔

توصیف احمد نے یہ بھی کہا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کی۔ اب انہیں ٹیم میں مسلسل مواقع ملنے چاہئیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں عبرت ناک شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی تبدیل کر دی تھی اور اس میں علیم ڈار اور عاقب جاوید کو شامل کیا تھا۔

نئی سلیکشن کمیٹی نے جراتمندانہ فیصلے کرتے ہوئے آؤٹ آف فارم بابر اعظم، نسیم شاہ، شاہین شاہ، سرفراز احمد کو آرام دیتے ہوئے اگلے دو ٹیسٹ میچز سے ڈراپ کر دیا تھا۔ بابر اعظم کی جگہ پانے والے کامران غلام نے ڈیبیو ٹیسٹ پر سنچری کر کے اپنی سلیکشن کو درست بھی ثابت کر دیا۔

پہلی فتح مشکل سے ملی، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے، شان مسعود

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں