جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں سے متعلق اجلاس میں کوئی فیصلہ نہ کرسکا جبکہ اجلاس ایک گھنٹہ 30 منٹ تک جاری رہا، قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن حکام کو قانونی نکات سے متعلق بریفنگ دی۔

الیکشن کمیشن نے مشاورت جاری رکھنے اور دوبارہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی وضاحت نے مزید سوچنے پر مجبور کردیا ہے، علاوہ زیں ممبر پنجاب نے آج بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں نے اضافی نشستوں پر نوٹی فائی اراکین کو وفاقی دارالحکومت میں طلب کر رکھا ہے جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں اضافی مخصوص نشستوں کے حامل ارکان کو معطل کر رکھا ہے اور اگر الیکشن کمیشن مخصوص نشستیں حکمران اتحاد اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کو دینے کا فیصلہ سناتا ہے تو اس کے نتیجے میں انہیں دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں