جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

مریم نواز کا بیگ چیک کرنا چاہوں گی، نعیمہ بٹ

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے مریم نواز کا بیگ چیک کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’رباب‘ کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے بیگ میں استعمال کرنے کے لیے کیا کیا چیزیں رکھتی ہیں۔

- Advertisement -

نعیمہ بٹ نے کہا کہ اس میں فون، گلاسز اور اینٹی الرجی ٹیبلیٹ ہیں کیونکہ مجھے الرجی ہوجاتی ہے، لپ اسٹک ہے، ببل گم بیگ میں ساتھ رکھتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ پرفیوم بیگ میں موجود ہوتا ہے، ایک سیب بھی ساتھ ہوتا جو کہ مجھے کھانا ہے لیکن ابھی تک نہیں کھایا ہے، سیب انرجی کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے، شوگر لیول ڈاؤن ہوتا ہے تو یہ بہت کام آتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کے بیگ میں پیسے موجود ہیں، آئی ڈراپس ہوتے ہیں کیونکہ شوٹنگ کے دوران میک اپ آنکھوں کی طرف آجاتا ہے، میری آنکھیں کافی حساس ہیں تو آنکھوں کو صاف کرنے کے لیے آئی ڈراپس ڈال لیتی ہوں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ بیگ میں وہ کونسی تین چیزیں ہیں جس کے بغیر آپ نہیں رہ سکتیں؟

نعیمہ بٹ کے مطابق ان کے بیگ میں پانی ہمیشہ موجود ہوتا ہے اس کے بغیر باہر نہیں جاسکتی، دوسرا پیسے ہونے چاہئیں اور میرا شناختی کارڈ جو باہر جانے کے لیے ساتھ رکھنا بہت ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں مریم نواز کا بیگ چیک کرنا چاہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں