ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

یحییٰ سنوار کی شہادت پر امریکی صدر کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یحییٰ سنوار کی موت امن کی راہ تلاش کرنے کا موقع ہے۔

بائیڈن نے ردعمل میں کہا کہ سنوار کا قتل غزہ میں "انصاف کا لمحہ” اور "امن کا راستہ تلاش کرنے کا ایک موقع” ہے۔

برلن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سنوار کے ہاتھ پر "امریکیوں اور اسرائیلیوں، فلسطینیوں اور جرمنوں اور بہت سے دوسرے لوگوں کا خون ہے”۔

- Advertisement -

انہوں نے نیتن یاہو سے کہا تھا کہ "اس لمحے کو بھی امن کی راہ تلاش کرنے کا موقع بنائیں کیونکہ حماس کے بغیر غزہ میں ایک بہتر مستقبل ہے۔

براؤن یونیورسٹی کے واٹسن انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ اور یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیوں کی حمایت میں 22.8 بلین ڈالر خرچ کیے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے فراہم کردہ ہتھیاروں کا ایک بڑا حصہ گولہ بارود ہے، جس میں توپ خانے کے گولے اور 2,000 پاؤنڈ (907 کلوگرام) بم شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں