ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

کےالیکٹرک کا سستی بجلی کیلیے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کو بجلی فراہمی میں کئی دہائیوں بعد کےالیکٹرک کا اہم اقدام ، کینپ کے ایٹمی پلانٹ سے سستی ترین بجلی کی فراہمی ممکن ہو گئی۔

کے-الیکٹرک نے 500 کے وی کا کے کے آئی گرڈ 22 ماہ کی قلیل ترین مدت میں مکمل کر لیا ہے۔ نجی شعبے میں جانے کے کافی عرصے بعد کے کے آئی گرڈ 500کےوی کا کراچی میں  اپنی نوعیت کا پہلا گرڈ ہے۔

 کے کے آئی گرڈ کے ذریعے نیشنل گرڈ اور کے-الیکٹرک کے نیٹ ورک میں بجلی کی ترسیل کا کنکشن ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

کے الیکٹرک سی ای او مونس علوی نے کہا کہ الحمدللہ، کےبالیکٹرک اور کراچی کے لیے ایک اور تاریخی لمحہ ہے، کے-الیکٹرک  کے  500 کلو واٹ گرڈ اسٹیشن نے نیشنل گرڈ سے کراچی کو سستی بجلی کی ترسیل ممکن ہو گئی یہ رابطہ صنعتوں اور ملک کے جنوبی علاقوں کیلئے انرجی سیکیورٹی کو مزید تقویت دے گا۔

مونس علوی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان، حکومت سندھ، نیپرا این پی سی سی، این ٹی ڈی سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں،  پی اے ای سی، سیمنز، نیسپاک اور دیگر کا بھی  شکریہ کرتا ہوں  تمام اداروں نے  کراچی کے پہلے 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کو دسمبر 2022 میں سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ریکارڈ وقت میں مکمل کیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں