ممبئی: بھارتی اداکار و ماڈل کشال ٹنڈن نے بالآخر ڈرامہ سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کی اداکارہ کے ساتھ دوستی کی تصدیق کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ اس سے قبل دونوں نے پہلے اپنے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں پر کبھی ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا لیکن اب کشال ٹنڈن نے خاموشی توڑ دی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں کشال ٹنڈن نے نہ صرف شیوانگی جوشی کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کیا بلکہ انہوں نے اپنی شادی کے پلان کے بارے میں بھی بتا دیا۔
انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شیوانگی جوشی کے ساتھ دوستی کو اگلے درجے میں لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ میں ابھی شادی نہیں کر رہا لیکن محبت میں مبتلا ہوں۔
اداکار نے کہا کہ والدہ میری شادی دیکھنا چاہتی ہیں، ان کا بس چلے تو میری شادی آج ہی کروا دیں، ویسے دیکھا جائے تو عنقریب کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
کشال ٹنڈن نے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ میرے والدین کی طرف سے میرے لیے بہترین لڑکی کی تلاش اب ختم ہوگئی ہے۔