ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

مجھے ’آنٹی‘ کبھی مت کہنا، اداکارہ صبا فیصل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ میں اپنے جونیئرز سے کہتی ہوں کہ مجھے کبھی آنٹی مت کہنا۔

اکثر خواتین اپنی عمر کے حوالے سے بہت حساس ہوتی ہیں اس لیے انہیں آنٹی کہہ کر مخاطب کرنا انتہائی ناگوار گزرتا ہے، اگر کوئی ان کو آنٹی کہہ دے تو وہ بہت برا مان جاتی ہیں۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ کیونکہ اپنے سے بڑوں کو عموماً عزت سے مخاطب کیا جاتا ہے مگر خواتین کو آنٹی کہہ کر مخاطب کرنا کیوں پسند نہیں آتا؟

- Advertisement -

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ صبا فیصل نے بتایا کہ انہیں بھی آنٹی کہلوانا پسند نہیں ہے جس کی انہوں نے معقول وجہ بھی بیان کی۔

صبا فیصل نے کہا کہ ہمارے شوبز کی وہ خواتین جو تقریباً میری ہم عمر ہیں انہیں آپا کہلوانا بھی پسند نہیں ہے لیکن مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ یہ جونیئرز ہمارے بچوں کی طرح ہیں ہم سب ایک فیملی کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ اپنے سے بڑی عمر کی خواتین کو آپ میم کہہ دیں یا نام کے آگے جی وغیرہ لگادیں تو اس سے کسی کو اعتراض بھی نہیں ہوگا لیکن آنٹی کہنا مناسب نہیں۔

اس موقع پر سماجی کارکن شمائلہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایسا زیادہ تر پاکستان میں ہوتا ہے، انہوں نے بتایا کہ میں نے زندگی کا بڑا حصہ ملک سے باہر گزارا ہے اور ملازمت کے دوران جو میرے کولیگز تھے وہ زیادہ تر میرے بچوں کی عمر کے تھے لیکن مجھے وہ مس شمائلہ یا میڈم کہہ کر مخاطب کیا کرتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں