ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

امیر قطر کی والدہ کا یحییٰ سنوار کی شہادت پر ردِعمل

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر امیر قطر کی والدہ شیخہ موزا بنت ناصر نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں دارے کی رپورٹس کے مطابق امیر قطر کی والدہ شیخہ موزا بنت ناصر نے یحییٰ سنوار کی شہادت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور ان کے لیے پیغام بھی جاری کیا ہے۔

- Advertisement -

قطر کے امیرِ تمیم بن حمد آلِ ثانی کی والدہ شیخہ موزا بنت ناصر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ یحییٰ نام کا مطلب ہے وہ جو زندہ ہے، انہوں نے اسے مردہ سمجھا لیکن وہ زندہ ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت نے دنیا کے سامنے اسرائیلی پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین نیشنل انیشیٹو کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ برغوتی نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو فتح کی تصویر چاہتے تھے لیکن یحییٰ سنوار نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں دشمن کی ناکامی کی تصویر دنیا کو دکھا دی۔

مصطفیٰ برغوتی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے یحییٰ سنوار کے بارے میں پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا کہ وہ نہ صرف عام شہریوں کے بیچ چھپے تھے بلکہ انہیں ایک ڈھال کے طور استعمال کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ دعویٰ جھوٹ ثابت ہوا کہ یحییٰ سنوار بچنے کیلیے اسرائیلی یرغمالیوں کا سہارا لے رہے تھے اور سرنگوں میں پناہ لے رکھی تھی۔

یحییٰ سنوار کی شہادت سے قبل مزاحمت، اسرائیل نے ویڈیو جاری کر دی

مصطفیٰ برغوتی نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ رفح میں اسرائیلی فوج سے خود لڑ رہے تھے۔ ’انہوں نے نہ صرف اپنے بارے میں بلکہ عمومی صورتحال سے متعلق بھی اسرائیلی پروپیگنڈا بے نقاب کیا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں