بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

سیکیورٹی کے بڑھتے خدشات، سلمان خان کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان نے جیل میں قید گینسگٹر لارنس بشنوئی کے گینگ کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اپنی سیکیورٹی مزید بڑھادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان نے لگ بھگ دو کروڑ روپے کی ایس یو وی براہ راست دبئی سے ممبئی امپورٹ کروائی ہے۔

معروف اداکار کو گینگسٹر کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا مگر قریبی دوست بابا صدیق کے قتل کے بعد انھوں نے اپنی سیکیورٹی میں زیادہ اضافے کیلیے سنجیدہ قدم اُٹھانے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

دبنگ خان نے اپنے بگ باس 18 کے ویک اینڈ کا وار پر مبنی قسط کی فلمنگ جاری رکھی ہوئی ہے، تاہم اس کے باوجود انھوں نے سیکیورٹی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بشنوئی گینگ کے ایک مبینہ رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا، جس میں لارنس بشنوئی کے ساتھ دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دھمکی آمیز پیغام میں دبنگ خان کو متنبہ کیا گیا کہ 5 کروڑ ادا نہ کیے تو ان کا انجام بھی بابا صدیقی سے بدتر ہوگا، جنہیں حال ہی میں ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

صومی علی نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کو زوم کال کی آفر کردی

دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اداکار زندہ رہنا چاہتے ہیں اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، اِس دھمکی کو ہلکا نہ لینا، ورنہ تمہارا کا حال بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں